رواں ماہ نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی شادی کے بندھن میں بندھیں۔ اُن کے شوہر کا نام عصر ملک ہے جو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں جنرل مینیجر کے عہدے پر فائز ہیں۔
ملالہ یوسف زئی کی شادی کی تقریب گھر میں ہی طے پائی اور بہت سادگی کے ساتھ نکاح پڑھایا گیا۔جوڑے کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھرپور وائرل ہوئی تھیں۔ ملالہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ہمارے نکاح کی تقریب برمنگھم میں گھر میں ہوئی، نکاح کی تقریب میں ہمارے گھر والے شریک ہوئے ہیں۔
ملالہ یوسف زئی آج کل کیا کر رہی ہیں؟
سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں ملالہ اپنے شوہر عصر ملک کے ساتھ کھانا کھانے لندن کے ایک کیفے ہوٹل میں گئی ہوئی ہیں۔
تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نئے شادی جوڑے کے آگے گلابی ٹرے پر کیک رکھا ہوا ہے اور ٹرے پر لکھا ہے مبارک ہو۔