کراچی کے جوڑیا بازار میں عمارت کے گراؤنڈ فلور پر موجود گودام میں آگ لگ گئی جس کے بعدفائر بریگیڈ نے فوری طور پر آگ پر قابو پالیا۔ کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ایک اور آگ لگنے کا واقعہ شہرِ قائد میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں کاغذ کے گودام میں پیش آیا جبکہ کورنگی کے علاقے میں موجود ایک گھر میں بھی آگ لگ گئی۔ البتہ گھر خالی تھا جس کی وجہ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
کراچی میں گزشتہ چند دنوں میں مسلسل آگ لگنے کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔ پچھلے ہفتے صدر میں قکٹوریہ سینٹر میں بھی آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس میں 300 سے 400 تک دکانیں اور کروڑوں کا قیمتی سامان جل گیا۔ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چلایا جاسکا ہے۔