غریبوں کا خیال رکھنا ہم تمام افراد کا سب سے پہلا فرض ہے مگر کچھ لوگ اس بات کو بھول جاتے ہیں اور خود کو سمجھنے لگ جاتے ہیں۔اسی طرح کا ایک واقعہ فیصل آباد میں پیش آیا ہے۔
جہاں احساس پروگرام کی اپنی رقم لینے آنے والی بزرگ خاتون کو پولیس اہلکار نے پکڑ کر جھنجھوڑ ڈالا بات یہیں نہیں ختم ہوتی بلکہ بزرگ خاتون کو دھکے بھی مارے۔ اس افسوسناک واقعے کی ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر جاری ہوئی تب سے ہی عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے۔
مزید یہ کہ اس واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او فیصل آباد نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پرعوام الناس کو آگاہ کیا ہے کہ خاتون کیساتھ بدسلوک کرنے والے اہلکار کو معطل کر دیا گیا ہے اور کسی بھی صورت عوام کے ساتھ ایسا رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔
اب بات کرتے ہیں کہ خواتین کو اور کیا مسائل ہیں تو خواتین اکثر اس بات کا اظہار کیا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کے دفتر میں جب بھی ہم رقم لینے جاتے ہیں تو زمین پر بٹھا دیا جاتا ہے اور عملہ بھی آفس کا ہمارے ساتھ سلوک اچھا نہیں کرتا۔