غریبوں کا خیال رکھنا ہم سب کا اہم فریضہ ہے۔ سڑک کنارے بیٹھے فقیر اور چھوٹے بچوں کو اگر چند روپے دے دیئے جائیں تو دلی راحت ملتی ہے کیونکہ اس عمل سے خدا راضی ہوتا ہے بشرط یہ کہ نیت صاف ہو۔
جس طرح پاکستان میں مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے اسی طرح غربت کی شرح میں بھی دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ وہیں بچ بھی تعلیم سے محروم ہو رہے ہیں اور ان کے پاس کچھ کھانے پینے کو بھی نہیں۔ لیکن ہمارا ایمان ہے کہ اللہ کسی کو بھوکا سونے نہیں دیتا۔ اس کے نیک بندے دن رات بے سہارا و غربت کے مارے لوگوں کا سہارا بن جاتے ہیں۔
پاکستان کے ایک معروف فیشن ڈیزائنر نے بھی غریب بچوں کی مدد کر کے اعلیٰ کام کر دکھایا۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر لیڈنگ فیشن آرٹسٹ عامر عدنان نے غریب بچیوں کو کھانا کھلایا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹیبل پر کھانا موجود ہے اور پانچ سے چھ بچیاں کھانا کھا رہی ہیں۔ کھانا کھانے کے دوران ان کے چہروں پر الگ ہی خوشی دکھائی دے رہی ہے۔
انسٹا صارفین عامر عدنان کے اس قدام کو سراہ رہے ہیں جو انہوں نے بچیوں کو کھانا کھلا کر کیا ہے۔
ایک انسٹا صارف نے لکھا کہ اچھا کام ہے اور اس کی تعریف کی جانی چاہیے۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ اللہ آپ کو اس کام کا اجر دے آمین۔