سردیوں کا موسم بھی بے شک اللہ پاک کا ایک تحفہ ہے مگر حکومت نے اسے بھی ازیت بنا دیا ہے کیونکہ پورے ملک میں ابھی سردی صیحیح سے شروع نہیں ہوئی پر گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی شروعات ہو چکی ہے جبکہ کئی علاقوں میں گیس آ رہی ہے تو گیس پریشر اتنا کم ہے کہ وہ اس سے کچھ کر نہیں سکتے۔
کراچی، کوئٹہ، پشاور، گوجرانولہ، ملتان، فیصل آباد اور میر پور خاص سمیت ملک کئی شہروں میں تو گیس پریشر میں کمی کے باعث خواتین کیلئے بہت زیادہ مشکلا بڑھ گئیں ہیں۔
ملک کی جان کہلانے والا شہر کراچی بھی اسی مسئلے سے دوچار ہے، یہاں صبح 8 بجے سے لے کر شام 5 بجے گیس ہوتی نہیں ہے تو خواتین سے صبح کا ناشتہ اور کھانا نہیں بن پا رہا ہے جس کی وجہ سے اسکول کالج جانے والے بچے بھوکے پیٹ ہی گھروں سے جا رہے ہیں۔
مزید یہ کہ کراچی کے گیس سے متاثرہ علاقوں میں نیو کراچی، نارتھ کراچی، سر سید ٹاؤن الیون سی 2، بفرزون، ناگن چورنگی، ایف بی ایریا اور سرجانی ٹاؤن کے نام شامل ہیں۔
یہی نہیں بلکہ گیس کی لوڈشیڈنگ سے گھریلو صارفین کے علاوہ ہوٹل مالکان اور پکوان سینٹر والوں کا کاروبار بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔
واضح رہے کہ کوئٹہ میں گیس پریشر میں کمی کے ساتھ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ستر روپے کا اضافہ ہوگیا، ایک کلو ایل پی جی230 روپے تک پہنچ گئی جبکہ گوجرانوالہ میں جلانے والی لکڑی کی قیمت بھی بڑھ گئی، فی من قیمت 930روپے تک پہنچ گئی۔