ہر مسجد اللہ کا گھر ہے جہاں خاموشی اور عاجزی کے ساتھ عبادت کی جاتی ہے۔ مسجد میں بیٹھنے اور بلند آواز میں بات کرنے کی اجازت نہیں ہوتی لیکن وہیں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک مسجد کی بے حرمتی کرتے لوگ دکھائی دے رہے ہیں۔
مسجد میں نکاح کی تقریب کے لیے مہمان اپنے بچوں سمیت دکھائی دے رہے ہیں اور ساتھ ہی دلہا اور دلہن شادی کا کیک بھی کاٹتے ایک تصویر میں دیکھے جا سکتے ہیں۔
ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دولہا اپنی دلہن کا گھونگٹ اٹھاتا ہے تو مسجد جیسی مقدس جگہ پر شور شرابے سے گونجھ اٹھتی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو کو دیکھ کرغم و غصے کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ان کا یہی کہنا ہےکہ مسجد انتظامیہ شاید سورہی تھی جنہوں نے اللہ کے گھر کا تقدس پامال کیا ہے ان سب کے خلاف، F I R درج ہونی چاہیئے۔
سوشل میڈیا پر ایک صارف کی جانب سے یہ ویڈیو ایک گروپ میں شئیر کی گئی جس میں اس نے مسجد کا پتہ مسجد سکینہ فیز 8 DHA کراچی بتایا ہے۔