سڑک پر پیسوں کی بارش ہونا صرف سنا ہی تھا، آج دیکھ بھی لیا ۔۔ جانیے امریکہ میں کس وجہ سے نوٹوں کی بارش ہوئی؟

image

آپ کی نظر سے ایسی کئی ویڈیوز گزری ہوں گی جس میں حیرت انگیز واقعات رونما ہوتے ہیں۔ ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں بھی آپ کو کچھ ایسی ہی معلومات فراہم کریں گے جس میں آپ کو بتائیں گے کہ کس طرح سڑک پر نوٹوں کی بارش ہو گئی۔

واقعہ کچھ یوں ہے کہ امریکی ریاست سین ڈیاگو کی سڑک پر اصلی نوٹ مین شاہراہ پر پڑے نظر آئے۔ جس کی وجہ سے شاہراہ پر موجود مسافر پیسے اکھٹے کرنے لگ گئے۔ ایک ساتھ اتنے سارے پیسے دیکھ کر مسافر گاڑیوں سے اتر گئے اور ویڈیوز بنانا شروع کر دیا۔ جبکہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ خوش ہو رہے ہیں اور ان پیسوں کو اپنے لیے استعمال کرنے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔
سڑک پر پیسے گرنے کی وجہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے، امریکی ریاست کی اس مین شاہراہ پر بینک کا ایک ٹرک بھی منزل کی جانب سفر کر رہا تھا کہ ایک اس ٹرک کا پچھلا دروازہ کھلا رہ گیا جس سے ٹرک میں موجود رقم مین شاہراہ پر بکھر گئی۔
ویڈیو میں آگے دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون پیسے ملنے پر خوش ہے جبکہ دیگر افراد بھی پیسے جمع کر رہے ہیں۔ شاید ٹرک ڈرائیور اپنے ہی خیالوں میں مگن تھا تب ہی وہ پچھلی طرف دیکھ ہی نہیں پایا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US