کسی کے ہاتھ نہیں تو کوئی دیکھ نہیں سکتا۔۔ بھیک مانگنے والے ان بھکاریوں کی اصل حقیقت سامنے آگئی

image

پورے ملک میں ہی جعلی فقیر اور جھوٹے گداگروں کا راج ہے جو سادہ دل عوام کے سامنے اپنی بیماری یا معذوری کا جھوٹا ناٹک کرکے ان کی جیبیں خالی کرواتے ہیں۔ لیکن آج ہم آپ کو ایسے ہتھکنڈوں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جن کو آزما کر لوگوں سے پیسے اینٹھے جارہے ہیں۔

اندھا بن کے بھیک مانگی پھر بائیک چلانے لگا

کراچی میں طارق روڈ کے مشہور اور مصروف ترین بازار میں بھیک مانگنے والے میاں بیوی کا ایک جوڑا دیکھا گیا۔ جس میں لاٹھی ٹیکتا نابینا آدمی اپنی بیوی کے سہارے چل رہا ہے اور بیوی اسے راستہ دکھا رہی ہے۔ ویڈیو بنانے والے نے گاڑی سے اس جوڑے کا پیچھا کیا تو دیکھا کہ تھوڑا آگے جانے کے بعد بھیک مانگنے والا آدمی بغیر سہارے کے تیز قدموں سے چلنے لگا۔ تھوڑا مزید آگے گئے تو آدمی نے بائیک اسٹارٹ کی اور جانے لگا۔ اتنے میں ویڈیو بنانے والا سامنے آیا اور اس سے پوچھا کہ تم تو ابھی بھیک مانگ رہے تھے پہلے تو آدمی جھٹلاتا رہا لیکن جب اسے اس کی ویڈیوز دکھائی گئیں تو اس نے اپنا جھوٹ تسلیم کرلیا۔

مختلف ہتھکنڈوں سے بھیک مانگنا

اتنا ہی نہیں بلکہ کہیں عورتیں بچے گود میں اٹھا کر بھیک مانگتی ہیں تو کہیں کوئی سگنلز پر لنگڑا ہوکر اپنی مجبوری کا رونا روتا نظر آتا ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ ایسے پیشہ ور گداگروں کی تعداد کم ہونے کے بجائے بڑھتی جارہی ہے۔ ایسے میں حکومت کی جانب سے قائم کیے گئے خیراتی ادارے بھی کام نہیں آرہے جہاں بے بس اور بے سہارا افراد کے لئے مفت خوراک کا انتظام کیا جاتا ہے۔ اتنے منظم انداز میں گداگروں کی بڑھتی تعداد دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے کوئی مافیا یا مضبوط گروہ ہی ان کو چلا رہا ہے۔

حقیقی بے سہارا لوگوں کا حق مارا جاتا ہے

پیشہ ور گداگری کے نتیجے میں سب سے زیادہ برا ان لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے جو حقیقی مجبوری میں مانگ کر اپنا پیٹ بھرنے پر مجبور ہیں۔ اگرچہ حکومت ان گداگروں کی روک تھام میں بے بس ہے لیکن پھر بھی یہ حکومت کی ہی ذمہ داری ہے کہ عوام کو ان مکار لوگوں سے بچائے اور اس کے لئے ضروری ہے کہ اکا دکا فقیروں کو پکڑنے کے بجائے اصل مافیا تک پہنچا جائے اور انھیں کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US