باپ اپنے بچوں کو ہر مُشکل سے بچا لیتا ہے ۔۔ جانیئے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس تصویر کی حقیقت کیا ہے؟

image

کہا جاتا ہے ماں کے بغیر گھر دوزخ بن جاتا ہے۔ لیکن باپ گھر کا وہ فرد ہیں جن کے بغیر صرف گھر ہی نہیں پوری دنیا سنسان ہو جاتی ہے۔ جب تک والد ساتھ ہوتے ہیں بچوں کو کسی قسم کا ڈر، خوف اور پریشانی نہیں ہوتی۔ والد بھی خدا کا عطاء کردہ سب سے خوبصورت تحفہ ہیں۔ ہر کسی کو اپنے والد کی فکر کرنی چاہیئے۔ ان کا خیال اور ان سے محبت ہر وقت کرنی چاہیئے۔ باپ کو ناراض کرنے والا کبھی فلاح نہیں پاسکتا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ تصویر غور سے دیکھیں تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ باپ موٹرسائیکل چلا رہا ہے اور بچہ گاڑی پر بیٹھے ہوئے نیند سے اونگھ رہا ہے۔ کہیں بچہ گاری سے نیچے نہ گر جائے اس لئے باپ نے اپنے ایک ہاتھ سے بچے کو کمر سے تھام لیا اور دوسرے ہاتھ سے بائیک چلا رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس تصویر کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے۔ لیکن اب تک یہ معلوم نہ ہوسکا کہ یہ باپ بیٹے کون ہیں یا ان کی تصویر کس نے لی ہے۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US