آج کل سوشل میڈیا پر تیزی سے ایسی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جس میں گائے کے پیٹ کے اوپر ایک بڑا سا سوراخ دیکھنے میں آتا ہے۔ یہ تصویر دیکھ کر لوگ سوچ میں پڑ جاتے ہیں کہ یہ آخر ہے کیا؟
کینولہ لگانے کا مقصد
یہ سوراخ آج کی دنیا میں سائنسدانوں کی جانب سے کیا جانے والا نیا تجربہ ہے جس میں گائے کے پیٹ میں سوراخ کرکے کینولہ لگایا جاتا ہے۔ یہ کینولہ لگانے کا مقصد گائے کے معدے میں موجود خوراک کا جائزہ لینا ہوتا ہے۔ کینولہ لگا کر گائے کو مرضی سے کھانے پینے کے لئے چھوڑ دیا جاتا ہے اور اس کے بعد دیکھا جاتا ہے کہ معدے میں موجود خوراک معیاری ہے یا نہیں۔ اسی طریقے سے گائے سے زیادہ مقدار میں اور معیاری دودھ نکالنے کی بھی کوشش کی جارہی ہے۔
طریقہ کار کو غیر انسانی قرار دیا جارہا ہے
کسی صحت مند گائے کے پیٹ میں موجود کینولے سے خوراک نکال کر بیمار گائے کے پیٹ میں ڈال کر اسے جلدی صحت مند بھی بنایا جاتا ہے۔ ہر تجربے کی طح اس طریقہ کو بھی زیادہ پسند نہیں کیا جارہا اور اسے جانوروں پر ظلم قرار دیا جارہا ہے۔ لیکن شاید آگے جاکر ی تجربہ ہر جگہ کیا جانے لگے۔