مہنگائی کا انوکھا احتجاج ۔۔ 200 روپے کا پیٹرول ڈلوا کر دُولہا بائیک پر دُلہن لینے پہنچ گیا

image

دولہا میاں مہنگائی سے حد سے زیادہ پریشان ہوگئے تھے اس لئے احتجاجاً انہوں نے 200 روپے کا پیٹرول اپنی بائیک میں ڈلوا کر دلہنیا لینے پہنچ گیا، مہمانوں نے خوب شاندار استقبال کیا۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے دولہا نے کہا کہ: '' نئے پاکستان میں مہنگائی بہت ہے، گاڑی والے دس ہزار روپے مانگ رہے تھے، اس لیے موٹر سائیکل میں 200 روپے کا پیٹرول ڈلوا کردلہن لینے آگیا ہوں۔

پاکپتن کے علاقے شاہد نگر کا دولہا موٹر سائیکل چلا کر دلہن کو لینے پہنچ گیا . میرج ہال پہنچنے پر موٹر سائیکل سوار دلہےکا بینڈ باجوں سے استقبال کیا گیا. دولہے شاہ زیب کو موٹر سائیکل پر دیکھ کر مہمان اور باراتی سب خوشی سے نہال ہوگئے. انوکھی اور دلچسپ شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی.


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US