چھوٹی بہن نے کیا بھائی کو تیار تو کوئی تقریب میں نظر آیا الگ ۔۔ جنید صفدر کی شادی کی تقریبات میں کون کیسا لگ رہا ہے دیکھیں تصویری مناظر

image

مریم نواز کے بیٹے اور سابق وزیراعظم کے نواسے جنید صفدرکی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس وقت لیگی خاندان میں خوشیوں کی بہار آئی ہوئی ہے کیونکہ یہ مریم نواز کے صاحبزادے کی شادی کی تقریب ہے جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

مسلم لیگ ن اور شریف خاندان کے چاہنے والے اس شادی کو کافی اہمیت دے رہے ہیں اور اپنے لیڈر نواز شریف کے نواسے، ن لیگ کی نائب صدر کے بیٹے جنید صفدر کی آگے کی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں اور ان کے لیے دعائیں کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

گزشتہ شب ایک تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی تھی جس میں دیکھا گیا کہ شادی کے آغاز پر جنید صفدر کو اُن کی چھوٹی بہن ماہ نور صفدرتیار کر رہی ہیں۔

جنید صفدر نے اپنی تیاری کی نئی تصویریں سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام کی اسٹوری پر مداحوں کے ساتھ شئیر کی اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔

جنید صفدر کی جانب سے شیئر کی گئی اِن تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُن کی چھوٹی بہن ماہ نور صفدر نے ساڑھی زیب تن کی ہوئی ہے اور اپنے بھائی، جنید صفدر کو شال اوڑھنے میں مدد کر رہی ہیں۔

دوسری جانب گذشتہ شب ہونے والی جنید صفدر کی شادی کی تقریب میں مریم نواز نے مشہور بھارتی گانا چرا لیا ہے تم نے جو دل کو گاکر اپنی آواز کا جادو جگایا جس پر مداح بھی حیران رہ گئے۔

دیکھیں تصاویر اور ویڈیوز۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts