ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 271 ارب روپے کی کمی

image

ایران امریکا مذاکرات میں تعطل، مہنگے تیل اور ملکی سیاسی صورتحال کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں کاروباری ہفتہ بھی دباؤ کا شکار رہا۔

ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 100 انڈیکس 2610 پوائنٹس کی کمی سے 1.5 فیصد تنزلی کے بعد 168,155 پوائنٹس پر بند ہوا، جبکہ سرمایہ کاروں کے ایک ہفتے کے دوران 270 ارب 91 کروڑ روپے ڈوب گئے۔

رپورٹ کے مطابق ہفتے کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 171,492 پوائنٹس اور کم ترین سطح 167,685 پوائنٹس رہی۔

مارکیٹ میں اوسط یومیہ تجارتی حجم 22 فیصد کمی کے بعد 52 کروڑ 50 لاکھ شیئرز رہا، جبکہ اوسط یومیہ تجارتی مالیت 16.6 فیصد کم ہوکر 6 کروڑ 73 لاکھ ڈالر پر آگئی۔

ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن بھی 271 ارب روپے کم ہوکر 18 ہزار 726 ارب روپے رہ گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US