صبح اٹھ کر مچھلی کو دیکھ لیا جائے تو دن اچھا گزرتا ہے ۔۔ آئرلینڈ سے متعلق کچھ ایسی دلچسپ باتیں جو شاید ہی کسی نے سنی ہوں

image

آئرلینڈ وہ ملک ہے جو چاروں طرف پانی اور کھیت کھلیان سے گھرا ہوا ہے۔ یہاں کے لوگ بہت مہمان نواز ہوتے ہیں اور ہمیشہ ہی آگے بڑھنے کی سوچ رکھتے ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے یہ لوگ انگلینڈ کے ماتحت غلامی میں چلتے آئے ہیں اور پھر جب انہوں نے انگلینڈ سے آزادی مانگ کر الگ ہو کر ایک آزاد ریاست کے طور پر خود کو سنبھالا تو ان کی اپنی قوم کے لوگوں نے ملک کو سہارا نہ دیا۔

آئرلینڈ کے مقامی لوگ جن کو آئرش کہا جاتا ہے وہ اپنے ملک میں کم سے کم اور دوسرے ممالک میں زیادہ سے زیادہ ہوتے ہیں۔ ان لوگوں کو اپنی مقامی زبان سے حد سے زیادہ محبت ہے لیکن یہ لوگ ایک آئرش زبان کو 50 مختلف لہجوں میں بولتے ہیں۔

آئرلینڈ میں وقت سے قبل پیدا ہونے والے بچوں کا سب سے بڑا اور سب سے محفوظ ہسپتال ہے جہاں ان تمام بچوں کا بہترین علاج کیا جاتا ہے جو حمل کے 4، 5 یا 6 اور کم ماہ میں پیدا ہو جاتے ہیں۔ دنیا میں آئرلینڈ کا یہ ہسپتال بہت مشہور ہے۔

یہاں کے لوگ حد سے زیادہ ڈرپوک ہوتے ہیں۔ یہاں ایک عام روایت پائی جاتی ہے جب کوئی پیارا مر جاتا ہے تو اس کی روح خود پیدل چل کر راتوں کو قبرستان سے اپنے پیاروں کو دیکھنے آتی ہیں۔

یہ لوگ جنگل میں سمحائن کا تہورا مناتے ہیں، جس میں یہ مختلف قسم کے ڈراؤنے لباس پہنتے ہیں، ناچ گانا کرتے ہیں اور خوبصورت انداز سے خوشی مناتے ہیں۔

یہاں اگر کوئی کسی کے گھر رشتہ لے کر جائے اور سامنے سے اگر آپ کو تیز میٹھا کھانا دیا جائے تو رشتہ پکا، کم میٹھا تو یعنی ابھی ایک ملاقات اور کریں گے لیکن اگر پھیکا ہو تو رشتہ منظور نہیں، اگر کڑوا ہو تو شرافت سے اٹھ کر گھر سے نکل جائیں، یہ لوگ آپ کو بالکل ناپسند کرتے ہیں۔

یہاں چائے پینے کا بہت رواج ہے۔ یہ کہتے ہیں کہ چائے ہمیں انرجی بوسٹر کے طور پر کام دیتی ہے۔ اس میں چینی ڈالو گے تو یہ نقصان ہے ورنہ چائے مرغوب غذا ہے۔

یہ لوگ مچھلی کو دن رات کھاتے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ صبح اٹھ کر مچھلی کو دیکھ لیا جائے تو دن اچھا گزرتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts