دنیا کے طاقتور ترین عہدوں پر رہنے والے کبھی لیموں کا شربت بیچا کرتے تھے ۔۔ جانیے ان 4 مشہور عالمی رہنماؤں کے بارے میں، جنہوں نے غربت کی زندگی گزاری

image

دنیا کے مشہور لیڈرز اگرچہ سب کی نظروں میں ہیں مگر ایک وقت تھا جب یہی لیڈرز ایک چھوٹا موٹا کام کیا کرتے تھے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو چند ایسے ہی عالمی لیڈرز کے بارے میں بتائیں گے جو کہ ملک کے سربراہ بننے سے پہلے کچھ اور تھے۔

روسی صدر:

ولادی میر پوٹن روس کے ان سربراہان مملکت میں سے ہیں جو کہ روس سمیت دنیا بھرمیں کافی اثر و روسوخ رکھتے ہیں۔ پوٹن اس لیے بھی مشہور ہیں کہ وہ اپنی بڑھتی عمر کے باوجود لوگوں کو حیران کرنے سے پیچھے نہیں ہٹ رہے ہیں۔

حال ہی میں روسی صدر سے متعلق ایک ایسا انکشاف ہوا ہے جو روس میں چرچہ میں تھا۔ پوٹن پر ایک ایسا وقت بھی آیا تھا جب انہیں زیادہ پیسوں کی ضرورت ہوتی تھی، اس ضرورت کو پوری کرنے کے لیے پوٹن ٹیکسی چلایا کرتے تھے۔ وہ بتاتے ہیں کہ میں نے پرائیوٹ ٹیکسی ڈرائیور کے طور پر پیسے کمائے ہیں۔

نریندر مودی:

بھارتیہ جنتا پارٹی کے سربراہ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر بھی ایک ایسا وقت آیا تھا جب وہ چائے بیچا کرتے تھے، وہ ایک مڈل کلاس فیملی سے تھے۔ یہی وجہ تھی کہ وہ چائے بیچ کر گزارا کرا کرتے تھے۔

لیکن انتہا پسند جماعت میں شمولیت اور پھر بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ نے ہندوؤں انتہا پسند تنظیم میں ایک اہم رکن بنا دیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ:

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی ماضی میں کچھ ایسا کام کرتے تھے جسے سن کر آپ کو حیرت ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ ماضی میں بوتلیں اکھٹی کرنے کا کام کر چکے ہیں۔ ٹرمپ بچپن میں والد کی کنسٹرکشن سائٹ پر موجود خالی بوتلوں کو بیچ کر کچھ پیسے کمایا کرتے تھے۔

رجب طیب اردوان:

ترک صدر رجب طیب اردوان ویسے تو مسلم دنیا میں مشہور ترین شخصیت ہیں مگر بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ان کا تعلق ایک غریب ٹاؤں سے ہے۔

ترک صدر بچپن میں لیموں کا شربت بیچا کرتے تھے، جبکہ اس دوران وہ اپنی پڑھائی بھی مکمل کر رہے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts