سعودی عرب میں مسجدِ حرام سمیت دیگر چھوٹی بڑی مساجد میں بارش کے لئے نمازِ استسقاء
کی ادائیگی کی جا رہی ہے۔ ہر کوئی اللہ سے بارش کے برسنے کی دعا کر رہا ہے۔ کیونکہ لک میں خوشک سالی کا خدشہ بتایا جا رہا ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق امیر شہزادہ خالد الفیصل سمیت ملک کے بڑے مذہبی و سیاسی رہنماؤں نے بھی نماز کی ادائیگی میں شرکت کی۔
شیخ بندر البلیلہ نے مسجد الحرام کے صحن اور شیخ عبد المحسن القاسم مسجد نبوی ﷺ میں نماز استسقاء کی جماعت کرائی، مسجد الحرام میں نماز استسقاء کی جماعت صبح 6 بج کر چالیس منٹ جبکہ مسجد نبوی ﷺ میں 6 بج کر 45 منٹ پر ادا کی گئی۔
بارش کا نہ برسنا خدا کی طرف سے انسانوں کے لئے آزمائش ہے۔ جس کی وجہ سے کئی ممالک میں دیگر بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔