شادی میں انٹری دیتے ہوئے دولہا دولہن بلندی سے نیچے گر گئے،اصل میں ہر دولہا دولہن کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ یہ دن اس کی زندگی کا یادگار دن بن جائے۔
اس لیے وہ انوکھے طریقے سے شادی ہال میں انٹری دینا چاہتے ہیں تو بلکل اب فیس بک پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے۔
جس میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ دولہا دلہن کرین کی مدد سے ایک پالکی میں موجود ہیں اور پالکی بہت بلندی پر واقع ہے ۔جیسے ہی نیا نویلا جوڑا تقریب میں داخل ہوئے تو سب لوگ بہت خوش اور اس انکوھی انٹری پر حیران ہوئے ساتھ ہی ساتھ اس انٹری کے دوران آتش بازی بھی کی گئی جس نے انٹری کو اور بھی چار چاند لگا دیے۔
مگر یہاں یہ بھی بتا دینا بہت ضروری ہے کہ یہ خوشی زیادہ دیر تک نہیں رہی اور کچھ ہی دیر میں کرین میں لگی رسی ٹوٹ گئی اور پالکی میں سوار دولہا دولہن اونچائی سے نیچے آ گرے۔
اس حادثے کو دیکھ کر تقریب میں موجود لوگوں نے شور مچانا شروع کر دیا اور خوشی کی تقریب میں افرا تفری پیدا ہو گئی۔
واضح رہے کہ اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس ویڈیو کا تعلق کس ملک سے ہے البتہ ویڈیو میں دیکھے گئے اردگرد کے ماحول سے اندازہ ہوتاہے کہ یہ ویڈیو بھارت سے تعلق رکھتی ہے۔