دلہن نے پہنا ہیروں کا ہار تو ماں کا لباس بھی تھا شاندار.. جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب میں کیا کچھ ہوا؟ جانیے

image

جنید صفدر کی کئی دنوں تک چلنے والی شادی کی تقریبات کے بعد آخر کار ولیمے کا دن بھی آن پہنچا۔ باقی کی تقریبات کی طرح ولیمے کی تقریب بھی شاندار رہی جس کے بارے میں ہم اپنے قارئین کو مکمل تفصیلات سے آگاہ کریں گے

تقریب میں کیا شرط رکھی گئی تھی؟

سب سے پہلے تو قارئین کو بتاتے چلیں کے جنید صفدر کے ولیمے میں یہ شرط رکھی گئی تھی کہ تقریب کے لیے آنے والے مہمان اپنے ساتھ کارڈ ضرور لائیں گے۔ یہ شرط اس لیے رکھی گئی تاکہ تقریب کو محفوظ بنایا جاسکے

دلہا دلہن کا لباس

جنید صفدر کی دلہن عائشہ سیف نے ہلکے آسمانی رنگ کا لباس اور ہلکے گلابی رنگ کا خوبصورت لباس پہنا اور ساتھ ہی ہیروں کے زیور نے ان کی تیاری کو چار چاند لگا دیئے۔ جبکہ دلہا جنید صفدر بھی ہلکے براؤن رنگ کی شیروانی میں کافی وجیہہ لگ رہے تھے۔

مریم نواز کا بیٹے کے ولیمے کے دن خوبصورت انداز

جہاں شادی کی ہر تقریب میں مریم نواز اپنی سج دھج کی وجہ سے میڈیا کی نگاہوں کا مرکز رہیں وہیں بیٹے کے ولیمے کے دن بھی ان کا گہرے نیلے رنگ کا لباس کافی پروقار لگ رہا تھا۔ میک اپ آرٹسٹ سحرش نے مریم نواز کا میک اپ کرنے کے بعد ایک خوبصورت تصویر اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کی

تقریب کا مینیو

جنید صفدر کا ولیمہ ان کے ننھیال یعنی جاتی امرا میں منعقد ہوا۔ ولیمے کے دن مہمانوں کی خاطر طواضع مٹن قورمہ، چکن بریانی، سوپ اور گاجر کے حلوے سے کی گئی۔

کون کون شریک ہوا؟

ولیمے کی تقریب میں خاندان کے قریبی عزیز و اقارب کے علاوہ سیاسی اور چند مشہور افراد بھی شامل تھے۔ تصاویر میں شہباز شریف، حمزہ شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے علاوہ ن لیگ کی اسپوکس پرسن مریم اورنگزیب اور فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین بھی نمایاں ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US