کیا پتہ تھا، والد سے اب ملاقات نہیں ہو پائے گی ۔۔ کراچی دھماکے میں ایم این اے عالمگیر خان کے والد بھی جاں بحق ہو گئے

image

کراچی کے علاقے پراچہ چوک کے قریب دھماکے کے نیتجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 12 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

کراچی کی اہم شاہراہ سمجھے جانے والے پراچہ چوک پر دھماکہ اس وقت ہوا جب عوام روز مرہ کے کاموں میں مگن تھی۔ اس افسوس ناک واقعہ میں ایم این اے عالمگیر خان کے والد بھی جاں بحق ہو گئے ہیں۔

والد اس وقت بینک میں موجود تھے، جب دھماکہ ہوا، یہ صورتحال ان کے گھر والوں کے لیے کافی مشکل ہے، کیونکہ اچانک اس طرح آپ کا کوئی پیارا آپ کو چھوڑ جائے۔ تو اس صورتحال میں سمجھ نہیں آتا ہے کہ کیا کریں۔

والد بھی کام کے سلسلے میں ہی گھر سے نکلے تھے مگر کیا معلوم تھا کہ اب ملاقات نہیں ہو پائے گی۔ کراچی کے علاقے پراچہ میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے ہیں، پہلے دھماکے میں جانی نقصان ہوا جبکہ دوسرا دھماکہ کم شدت کا تھا۔

دھماکوں سے متعلق تحقیقات جاری ہے جبکہ سوشل میڈیا کے مطابق یہ گیس پائپ لائن کے دھماکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US