میں نے ان سے ڈگری اس لیے نہیں لی کیوں کہ.. خاتون نے شہباز گل کے ہاتھوں ڈگری نہ لینے کی کیا وجہ بتائی؟

image

گزشتہ دنوں لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے کانووکیشن کے دوران پی ایچ ڈی کرنے والی خاتون طالبہ ڈاکٹر فوزیہ عمران نے ڈگری لینے سے انکار کردیا۔

شہباز گل مہمان خصوصی بننے کے لائق نہیں

اس حوالے سے کانووکیشن سے پہلے ہی انھوں نے ایک ٹویٹ کیا کہ "“میں نے مہمان خصوصی شہباز گل کے خلاف بطور احتجاج سٹیج پر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ LCWU جیسی باوقار یونیورسٹیوں کے کانووکیشن کے مہمان خصوصی بننے کے لائق نہیں ہیں"

البتہ تھوڑی دیر بعد انھوں نے یہ ٹوئیٹ ڈیلیٹ کردیا۔

خاتون ن لیگی رہنما کی رشتے دار ہیں

جبکہ ڈاکٹر شہباز گل کے ٹوئیٹ کے مطابق" خاتون گھر سے ڈگری لینے آئیں ہی نہیں تھیں اور وہ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی رشتہ دار ہیں۔ ایک نیوز چینل نے پھر ن لیگ کا میڈیا سیل ثابت ہو کر پہلے خبر بنائی اور بعد میں نشر کی۔ عوام کو مکمل سچ بتائیں کہ ان خاتون کا تعلق ان کی پارٹی سے ہے اور سستی سیاست کے لیے طلبہ کو استعمال کرنا افسوسناک ہے"

میرا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا

بعد ازاں فوزیہ عمران کے نام سے ایک دوسرے اکاؤنٹ سے ٹوئیٹ کیا گیا کہ "میرا سابقہ اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا اور میرا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہے"۔ ڈاکٹر فوزیہ عمران ثمن آباد کالج میں سیاسیات پڑھاتی ہیں


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US