اس سے میرا وزن 5 کلو کم ہوگیا۔۔ فضا علی موٹاپے سے بچنے کے لئے کون سا آٹا استعمال کرتی ہیں؟

image

سلم اور اسمارٹ نظر آنا ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے خاص طور پر شوبز کے افراد کے لئے تو بڑھا ہوا وزن کسی ڈراؤنے خواب کی مانند ہوتا ہے۔

ایسی ہی ایک ماڈل اور اداکارہ فضا علی ہیں جو ایک بیٹی کی ماں ہونے کے باوجود کافی اسمارٹ ہیں۔ ندا یاسر کے ایک شو میں فضا نے وزن کم کرنے ایک انوکھا طریقہ بتایا جو ہم hamariweb.com کے قارئین کو بتانے جارہے ہیں۔

فضا علی گندم کی روٹی نہیں کھاتیں بلکہ..

فضا نے بتایا کہ پہلے وہ عام آٹا استعمال کرتی تھیں جس کی روٹی سے ان کا وزن بڑھ جاتا تھا لیکن پھر انھوں نے پانچ اناج کو پسوا کر اس کا آٹا بنوا کر استعمال کرنا شروع کیا جس سے ان کا وزن بھی کم ہوتے ہوتے 5 کلو تک کم ہوگیا اور صحت کے دوسرے مسائل بھی کم ہوگئے۔

یہ آٹا ان 5 چیزوں کو ملا کر بنتا ہے

اس آٹے کو بنانے کے لئے وہ جو، باجرا، مکئی، سویابین اور کالے چنے کا برابر کی مقدار میں لے کر پسواتی ہیں اور اسی کی روٹی کھاتی ہیں۔ اس سے نہ صرف وزن کو کم رکھنے میں مدد ملتی ہے بلکہ کولیسٹرول قابو میں رکھنے اور باقی دیگر امراض کو بھی بڑھنے سے روکنے میں مدد ملتی ہے۔

اس خاص آٹے کی روٹی کیسے پکائی جاتی ہے؟

اس خاص آٹے کو گوندھنے اور روٹی بنانے کی ترکیب کے بارے میں فضا نے بتایا کہ یہ نیم گرم پانی میں 5 منٹ اچھی طرح گوندھا جاتا ہے اور اس کی روٹی چکلے پر بیل کر بڑی نہیں کی جاتی بلکہ نیم گرم پانی لگا لگا کر ہی پھیلائی جاتی یے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US