2021 میں ہونے والی یہ 6 چیزیں ہر ایک کو یاد رہیں گی ۔۔ پاکستانیوں نے اس سال کو کس طرح یاد گار بنایا؟

image

2021 کے اختتام پر اگرچہ بہت سے افسوس ناک واقعات رونما ہوئے ہیں مگر کچھ ایسے لمحات بھی ہیں جنہوں نے پاکستانیوں کو خوش کر دیا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو چند ایسے تجربات، پراجیکٹس اور لمحات کے بارے میں بتائیں گے جس نے پاکستانیوں کو مثبت اور حوصلہ مند ہونے کا موقع دیا۔

خوشی کا لمحہ:

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لمحات پاکستانی قوم کبھی بھلا نہیں سکے گی، اسے بالکل اسی طرح سمجھیں جس طرح ہم چیمپئینز ٹرافی 2017 کو نہیں بھلا سکے۔ پاکستانی ٹیم نے جس انداز سے مخالف ٹیم کو ہرایا اس سے سب ہی دل جیت لیے تھے۔

اس لمحہ نے ہر ایک پاکستانی کو نہ صرف دنگ کیا بلکہ خوش بھی کیا تھا۔ بابر الیون کو ہر ایک پسند کر رہا تھا۔ اگرچہ پاکستان ورلڈ کپ نہیں جیت سکا مگر پہلے ہی میچ میں دل جیت لیے تھے۔

وینٹی لیٹرز:

بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ پاکستان اب اپنے خود کے تیار کردہ وینٹی لیٹرز بھی استعمال کر رہا ہے۔ کورونا کی اس مشکل صورتحال میں پاکستان نے خود کے وینٹی لیٹرز تیار کر کے اپنی قابلیت کو ثابت کیا ہے۔

اگرچہ اب بھی بیرون ملک سے وینٹی لیٹرز برآمد کیے جاتے ہیں مگر پاکستان میں بننے والے وینٹی لیٹرز نے ایک امید پیدا ضرور کی ہے۔

گرین لائن پراجیکٹ:

اگرچہ یہ پراجیکٹ کراچی والوں کے لیے ہے مگر پورے ملک کی معیشت چلانے والے شہر میں پراجیکٹ کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ شہریوں کے لیے یہ پراجیکٹ انتہائی ضروری تھا۔

چھتوں پر دروازوں پر لٹک کر سفر کرنے سے اب کراچی والوں کی جان چھوٹ رہی ہے۔ اس طرح کراچی والوں کو 2021 میں ایکسٹرا خوشی ملی ہے۔

شادیاں:

اس سال کچھ شادیاں ایسی ہوئی ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر چکی ہیں۔ جن میں بختاور بھٹو کی شادی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین آصف علی زرداری کی بیٹی کی شادی دھوم دھام سے ہوئی تھی جسے میڈیا نے توجہ دی تھی۔

اسی طرح ملالہ یوسف زئی کی شادی نے بھی سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کی تھی۔ جبکہ رواں ہفتے مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی بھی چرچہ میں ہے۔ بیٹے کی شادی میں ماں نے سب کی توجہ حاصل کر لی تھی۔

طالبان کا دور:

پاکستان اور افغانستان کے حالات ایک دوسرے پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ یہی وجہ تھی کہ طالبان کے افغانستان میں آنے کے بعد سے پاکستانیوں نے اس معاملے پر توجہ مبذول رکھی۔

سوشل میڈیا ہو یا پھر نیوز میڈیا عالمی طور پر بھی پاکستان، طالبان، افغانستان محو گفتگو رہے۔

پاکستان کا سر فخر سے بلند:

پاکستان اس وقت اسلامک دنیا کا ایک بڑی آرگنائزیشن او آئی سی کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے۔ جس میں کئی مسلم ممالک شامل ہیں۔ اس سے پہلے پاکستان میں 1974 میں ذوالفقار علی بھٹو کے وقت میں او آئی سی کا اجلاس ہوا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US