شبلی فراز کی گاڑی پر فائرنگ، اسپتال منتقل کر دیا گیا

image

درہ آدم خیل کے مقام پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر سائنس ٹیکنالوجی شبلی فراز کی گاڑی پر فائرنگ، گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔

وفاقی وزیر کوہاٹ سے پشاور جا رہےتھے، کہ اسی وقت ان کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، تاہم حملے میں شبلی فراز خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔

فائرنگ کے نتیجے میں شبلی فراز کا ڈرائیور زخمی ہوا ہے جسے طبی امداد کے لیے اسپتال روانہ کر دیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US