ایسی موت کے لیے ہر کوئی تڑپتا ہے ۔۔ نعت خواں اپنے آخری وقت میں بھی کلمہ پڑھ رہے تھے، دیکھیے

image

موت کے وقت لبوں پر کلمہ ہو، اور دل میں ایک خوف، یہی ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے، لیکن اس کے حقدار خاص لوگ ہی بنتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے شخص کے بارے میں جو کہ نعت خواں تھے اور موت کے وقت وہ کلمہ پڑھ رہے تھے۔

خالد حسنین لاہور سے تعلق رکھنے والے نعت خواں تھے، جن کے نعت پڑھنے کا انداز سننے والوں کو اپنی آغوش میں لے لیتا تھا۔

خالد حسنین پاکستان سمیت دنیا بھرمیں اپنی نعت خوانی کی بدولت جانے جاتے تھے، ان کی نعتوں کو بھارت میں بھی پسند کیا جاتا تھا۔

سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ اسپتال میں موجود ہیں جبکہ لبوں پر کلمہ طیبہ کا ورد ہے۔ خالد حسنین کلمہ کا ورد بھی اسی طرح کر رہے تھے جیسے کہ وہ نعت پڑھ رہے ہوں۔

سوشل میڈیا رپورٹس کےمطابق خالد حسنین دل کے عارضے میں مبتلا تھے، جبکہ بائی پاس کے بعد صورتحال خراب ہو گئی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US