ڈی آئی جی عام شہری بن کر ٹریفک پولیس اہلکاروں کے پاس پہنچ گئے اور پھر۔۔۔ جانیے ایسا کیا ہوا جس پر 5 اہلکار معطل ہوگئے؟

image

کراچی کے علاقے شاہراہِ فیصل پر ٹریفک پولیس کے 5 اہلکاروں کو غفلت برتنے پر ڈی آئی جی ٹریفک نے معطل کردیا۔

تفصیلات کے ڈی آئی جی ٹریفک احمد یار چوہان عام شہری کے بھیس میں شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کررہے تھے، تاہم جب انہوں نے شاہراہِ فیصل پر 5 اہلکاروں کو ڈیوٹی دینے کے بجائے گب شب کرتے ہوئے دیکھا تو ان کے پاس پہنچ گئے۔

احمد یار چوہان نے اہلکاروں سے وجوہات پوچھی تو پولیس اہلکار انہیں ترکی بہ ترکی جواب دیتے رہے۔

ٹریفک پولیس کے 5 اہلکار ٹریفک کنٹرول کرنے کے بجائے، باتوں میں مصروف تھے، جبکہ ڈی آئی جی نے اہلکاروں سے سوال کیا کہ ٹریفک کو کنٹرول کرو یہاں کیوں کھڑے ہو؟ جس پر ایک ٹریفک پولیس اہلکار نے جواب دیا کہ جاو میاں اپنا کام کرو ہمیں کام نہ سکھاؤ۔

بعدازاں ڈی آئی جی ٹریفک احمد یار نے 2 ٹریفک پولیس افسران سمیت 5 اہلکاروں کو معطل کردیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US