کسی کی جہیز مانگنے پر ہوئی پٹائی، تو کوئی ٹرک پر بارات لے آیا ۔۔ دیکھیے منفرد شادیوں سے متعلق وائرل ہونے والی ویڈیوز

image

سوشل میڈیا پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف علاقوں سے، شادی کی تقریب میں ہونے والے عجیب و غریب واقعات کی ویڈیوز سامنے آتی رہتی ہیں۔ تاہم آج ہم آپ شادی میں ہونے والے دو ایسے واقعات کے بارے میں بتائیں گے، جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

جہیز مانگنے پر دلہے کی پٹائی ہوگئی

بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہونے والی ایک شادی کی تقریب میں، دلہے کے گھر والوں نے عین شادی کے وقت دلہن کے گھر والوں سے لاکھوں روپوں کا مطالبہ کردیا۔

ہوا کچھ یوں کہ دلہے کے گھر والوں نے عین شادی کے وقت، بھارتی 10 لاکھ روپے کا مطالبہ کردیا، جو کہ پاکستانی 23 لاکھ سے زائد کی رقم بنتی ہے۔ تاہم رپورٹ کے مطابق دلہن والوں کی جانب سے متعدد دفعہ دلہے کو سمجھایا گیا۔ جبکہ دلہے کے گھر والے بارات واپس لے جانے کی دھمکیاں دے رہے تھے۔

بار بار سمجھانے کے باوجود نہ مانے پر دلہن کے گھر والوں نے دلہے کی پٹائی شروع کردی۔ جس کے بعد دلہے کو اپنے جان بچا کر وہاں سے بھاگنا پڑا۔

نا گھوڑی نا گاڑی، دلہا ٹرک پر بارات لے آیا

عام طور پر بارات گھوڑے یا پھر گاڑی میں آتی ہیں، مگر مصر سے تعلق رکھنے والے ایک دلہا نے کچھ انوکھا انداز اپنالیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا دلہن کو ٹرک پر لینے پہنچ گیا۔ جبکہ ویڈیو میں بارات کی واپسی کے مناظر کو بخوبی دیکھا جاسکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US