اتنی سردی میں بھی کچرا اُٹھانے نکل پڑے ۔۔ سائیکل پر آگ جلا کر کچرا اُٹھانے والے شخص کی ویڈیو وائرل

image

سردی میں کام کرنے کا دل نہیں چاہتا۔ اکثریت کی کوشش ہوتی ہے کہ گھر سے باہر نہ نکلیں۔ لیکن کچھ ایسے محنت کش لوگ بھی ہوتے ہیں جو سردی کی پروہ کیے بغیر کام کے لیے نکل جاتے ہیں۔ ایسے ہی ایک شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک آدمی شدید ٹھنڈ اور سردی سے ٹھٹر رہا ہے لیکن کچرا اُٹھانے کے لئے جا رہا ہے اور اس نے سردی سے بچنے کے لئے اپنی سائیکل کے اگے کی ٹوکری میں آگ جلا رکھی ہے۔

کام کرنے کا یہ شوق یقیناً پیٹ کی بھوک کی خاطر ہے۔ لیکن اگر دیکھا جائے تو سردی کی شدت حد سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔ ایسے میں ضرورت ایجاد کی ماں ہے۔ آگ جلانا یوں کوئی بُرا نہیں، لیکن اگر آگ بھڑک گئی تو جان بھی جا سکتی ہے۔ اس لئے اگر آپ بھی اپنے اطراف ایسے لوگوں کو دیکھیں تو ان کی طرف مدد کا ہاتھ بڑھائیں۔ ان کی مدد کریں۔ اور صفائی کرنے والوں کی بھی عزت کریں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US