ملالہ یوسفزئی نوبل انعام کی وجہ سے اور طالبان کے حملے کے بعد منظر عام پر آئی تھیں۔ اس کے بعد سے ملالہ دنیا بھر میں مقبول ہو گئی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ملالہ کی اس دھمکی کے بارے میں بتائیں گے جو انہوں نے مزاق مزاق میں شوہر کو دی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈو وائرل ہے جس میں ملالہ اور ان کے شوہر عصر ملک ایک گیم کھیل رہے ہیں، گیم کے دوران اگر پین گلاس میں گیا تو جو بات کہی گئی ہے اسے پورا کرنا ہوگا۔
گیم کے دوران جب ملالہ نے کہا کہ تم اپنی داڑھی نہیں منڈواؤ گے، اس پر ملالہ نے خود ہی پین اٹھا کر دوسری جانب پھینک دیا، یعنی وہ بالکل نہیں چاہتی ہیں ان کے شوہر داڑھی کٹوا دیں۔
اس کے لیے انہوں نے شوہر کو مزاق مزاق میں دھمکی بھی دے دی کہ میں اس عمل کو پسند نہیں کرتی ہوں اور جائز بھی نہیں ہے۔ جبکہ ساتھ ہی کہا کہ میں تمہیں گھر سے نکال دوں گی اگر داڑھی کٹوائی۔
اس گیم کے دوران ملالہ اور ان کے شوہر کے درمیان قربت کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔