خود کُش حملے میں شہید ہونے والے پولیس کے شیر چوہدری اسلم آج بھی زندہ ہیں ۔۔ ان کی زندگی پر بنی فلم ''چوہدری'' کب ریلیز ہوگی؟

image

سندھ پولیس کے بہادر شیر چوہدری اسلم جن کا نام سن کر دہشت گردوں کو بھی خوف آتا تھا۔ جن سے پنگا لیتے وقت یہ کہا جاتا تھا کہ ایسا لگتا ہے پولیس والے سے نہیں بلکہ شیر سے مقابلہ کر لیا ہو۔ بہادروں کا بہادر سردار چوہدری اسلم جو سندھ پولیس کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) تھے۔ جن کو سامنے سے تو کوئی پچھاڑ نہ سکا، البتہ 9 جنوری 2014 میں ایک خودکش حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ ان پر پاکستانی ہدایتکار رعظیم سجاد نے فلم چوہدری بنائی ہے۔

اس فلم میں شہید چوہدری اسلم کا کردار طارق اسلام خان جبکہ دیگر کرداروں میں معروف اداکار ارباز خان، اصفر مانی، شمعون عباسی، عدنان شاہ ٹیپو اور معروف ماڈل زارا عابد شامل ہیں۔ نیہالاج فلم کی پروڈیوسر ہیں۔ فلم کی کہانی ذیشان جنید نے تحریر کی ہے۔

یہ فلم رواں برس ریلیز ہوگی۔ اس کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جس کو دیکھ کر سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ چوہدری اسلم ایک مرتبہ پھر ٹرینڈ بن رہا ہے۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US