سستا ترین ہیٹر جو بجلی کی بھی بچت کرتا ہے۔۔ جانیں اس کی قیمت اور گھر کو گرم رکھنے کے چند آسان طریقے

image

ٹھنڈی برف ہوائیں اور سرد موسم اس وقت پاکستان کے ہر شہر میں پوری آب و تاب سے قدم جما چکا ہے۔ جہاں کچھ لوگ اس موسم کو انجوائے کررہے ہیں وہیں چھوٹے بچے اور بزرگ اتنی سردی سے سخت پریشان ہیں۔ لیکن آج ہم آپ کو گھر کو گرم رکھنے کے کچھ آسان طریقے بتائیں گے تاکہ اس موسم کو ہر کوئی انجوائے کرسکے۔

سستا ترین ہیٹر

پاکستان میں جی ایف سی نے سستا ترین ہیٹر متعارف کروایا ہے۔ اس ہیٹر کی خاص بات یہ ہے کہ یہ بجلی کی بچت بھی کرتا ہے اور وزن میں کافی ہلکا ہے جس کی وجہ سے اسے سفر پر لے جانا کافی آسان ہے۔ اس برانڈڈ ہیٹر کی قیمت صرف 2 ہزار روپے ہے۔ مزید معلومات کے لئےhttps://hamariweb.com/ کی یہ ویڈیو دیکھیں۔

پانی گرم کرنا

گھر کے دروازے کھڑکیاں بند کرکے تھوڑی دیر دیگچی میں پانی ابالیں اس سے گھر کافی گرم ہوجاتا ہے لیکن اس دوران دھیان رکھیں کہ خدانخواستہ آگ زیادہ تیز نہ ہوجائے۔

ائیر ببل پلاسٹک شیٹس

کھڑکیاں بند کرکے ائیر ببل پلاسٹک شیٹس کھڑکیوں پر چڑھادیں اور پردے بند کردیں اس سے بھی گھر میں آنے والی ہوا گرم ہوجاتی ہے۔

گرم پانی کی بوتل

بستر ٹھنڈا لگتا ہے تو ایک بوتل میں گرم پانی بھر کے اسے بستر پہ رکھ لیں تھوڑی دیر میں بستر سے سردی کا احساس جاتا رہے گا۔

آگ جلانا

گھر میں اگر آتش دان موجود ہے تو بہت اچھی بات ہے ورنہ کسی جگہ گرمائش کے لئے لکڑیاں اکھٹی کرکے آگ جلائی جاسکتی ہے۔ اس سلسلے میں بھی احتیاط لازم ہے۔

قالین بچھانا

گھروں میں رگز اور قالین بچھانے سے ٹھنڈے فرش سے نجات مل جاتی ہے اور گھر میں گرمائش کا احساس ملتا ہے

ڈکٹ بند رکھیں

گھروں کے اندر جو ڈکٹ موجود ہوتی ہے اس میں سے ہوا سارے گھر کو ٹھنڈا کرتی ہے اور لوگ سردی میں ڈکٹ کو بند نہیں کرتھ جس کی وجہ سے گھر کی دیواریں برف جیسی ٹھنڈی ہوجاتی ہیں ۔ ڈکٹ کا بند کردیں تاکہ ہوا اندر نہ آسکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US