باقی سب کچھ بعد میں مگر نیند سب سے پہلے ۔۔ تھکی ہاری دُلہن شادی کی رسموں کے دوران سوگئی، دیکھئیے دلچسپ ویڈیو

image

ہمارے مشرقی کلچر میں شادی بیاہ کے موقع پر ڈھیروں رسم و رواج ہوتے ہیں، اور اکثر یہ انوکھے رسم و رواج کئی گھنٹوں تک بھی جاری رہتے ہیں ایسے میں بھاری بھرکم لباس میں ملبوس دلہن بہت تھک جاتی ہے لیکن اسے بھی بیٹھے رہنا پڑتا ہے۔

مگر کیا آپ نے سُنا ہے کہ دلہن شادی کی تقریبات اور رسموں کے دوران ہی سو گئی؟

جی ہاں! ایسا ہی کچھ ہوا ہے بھارت کی ایک شادی کی تقریب میں جہاں رسم و رواج کی ادائیگی کے دوران دلہن تھکن سے چور ہونے کی وجہ سے اسٹیج پر ہی سوگئی۔

انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تھکن سے چور ایک دُلہن سسرال پہنچنے کے بعد رسموں کے دوران ہی سوگئی، اس ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ دُلہن کے ارد گرد ہندو روایات کے مطابق رسم کا سامان رکھا ہے اور برابر میں دُلہا بھی کھڑا ہوا ہے جبکہ دلہن نیند کی جھپکیاں لے رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ کہ ایسا اس وقت ہوتا ہے جب صبح کے ساڑھے 6 بجے کا وقت ہو اور شادی کی تقریب چل رہی ہوں۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بےحد پسند کیا جا رہا ہے سوشل میڈیا صارفین جہاں اس ویڈیو سے لطف اندوز ہو رہے ہیں وہیں یہ مشورہ بھی دے رہے ہیں کہ گھر والوں کو دلہن کے آرام کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US