خیبر پختونخوا کے ضمنی انتخابات کئی طرح سے منفرد نظر آئے ہیں، جہاں ساس بہو کو الیکشن لڑتے دیکھا گیا ہے وہیں خواتین بھی خوب الیکشن میں حصہ لینے گھر سے باہر نکلیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو وزیر دفاع پرویز خٹک سے متعلق بتائیں گے۔
ضمنی انتخابات میں پرویز خٹک نے ایک ایسا عمل کیا ہے جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ دراصل ہوا کچھ یوں کہ پرویز خٹک نے ووٹ کا حق تو استعمال کیا مگر اپنی ہی مخالف پارٹ کو ووٹ دے آئے۔
پرویز خٹک کے بیٹے اور بھتیجے بھی ضمنی انتخابات کی سیٹ پر الیکشن لڑ رہے تھے، جبکہ پرویز خٹک کی سپورٹ بھی انہیں حاصل تھی۔ مگر عین الیکشن کے دن پرویز خٹک غلطی سے بیٹے اور بھتیجے کے مخالف امیدوار کو ووٹ ڈال آئے۔
تاہم غلطی کا احساس ہونے پر پرویز خٹک دوبارہ پریزایئڈنگ آفیسر کے پاس گئے اور دوبارہ ووٹ کاسٹ کیا۔