ماں دُنیا میں نہیں، لیکن شادی کارڈ پر بھی ماں کی تصویر بنوائی ۔۔ پاکستان کی 4 مشہور سیاسی شخصیات کی شادی کے کارڈ

image

پاکستان کی سیاسی شخصیات اپنی شادی پر جتنا خرچہ کرتی ہیں، اتنا ہی اپنے بچوں کی شادی پر کرتی ہیں۔ اب جیسے حال ہی میں ہونے والی شادی یعنی مریم نواز کے بیٹے کی شادی ہے جس پر کروڑوں روپے کا خرچہ کیا گیا۔ ساتھ ہی ایک بات قابِل غور ہے کہ یہ لوگ شادی کے کارڈ بھی منفرد انداز سے بنواتے ہیں۔ دیکھیئے چند کارڈز:

بختاور

یہ کارڈ بختاور بھٹو کی شادی کا ہے جو بینظیر کی سب سے بڑی بیٹی ہیں۔ انہوں نے اپنی شادی کے کارڈ پر اپنی والدہ کی شادی کی تصویر بنوائی اور لوگوں کو یہ نیا آئیڈیا دکھایا۔ ان کے جیسے کارڈز لوگوں نے خوب آرڈر کئے اور اب یہ ایک ٹرینڈ بن گیا۔

جنید

جُنید صفدر کی شادی کا کارڈ اندرونی اور بیرونی طور پر گلابی رنگ کی تھیم سے بنایا گیا ہے۔ جس کے باہر جنید اور ان کی بیوی عائشہ کے نکاح کی تصویر بنوائی گئی ہے۔ اور اندر فلورل تھیم کا استعمال کیا گیا ہے۔

شرمیلا فاروقی

شرمیلا فاروقی کی شادی کے کارڈ کا اندرونی حصہ ہم آپ کو دکھا رہے ہیں۔ البتہ بیرونی حصہ خفیہ رکھا گیا تھا جسے قومی اسمبلی میں بانٹتے وقت کچھ لوگوں نے کیمرے کی آنکھ میں قید کیا تھا۔ اس کی تھیم لال، نیلی، جامنی اور پیلے رنگ پر رکھی گئی تھی۔

بینظیر

بینظیر بھٹو کی شادی کا اکرڈ اردو زبان میں چھپوایا گیا تھا۔ جسے مقامی پرنٹرنگ پریس کی جانب سے چھپوایا گیا تھا۔ اس زمانے میں اس کی قیمت 4 روپے تھی۔ بینظیر کی شادی کی تصاویر بھی آج تک لوگوں کو پسند آتی ہیں۔ انہوں نے بہت عمدہ جوڑے زیب تن کیے تھے۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US