میرا بچہ بھوکا پیاسا دنیا سے چلا گیا۔۔ پولیس فائرنگ سے ہلاک ہونے والا یہ شخص کون تھا؟

image

“میرے پوتے نے اپنی ماں کو فون کر کے کہا تھا کہ ماں کھانا تیار رکھیں میں تھوڑی دیر میں گھر پہنچنے والا ہوں۔ بیوی سے بات کی تو اس نے کہا بیٹی کی دودھ کی بوتل خرید کر لے آئیں۔ میرے بچے کے ساتھ بہت ظلم ہوا ہے“

یہ کہتے ہوئے بوڑھی خاتون رونے لگیں۔ یہ خاتون واصف ریاض کی دادی ہیں جو اس ہفتے کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔

کام کرکے گھر واپس آرہا تھا

مرحوم کے بھائی کا کہنا ہے کہ کہ واصف کین وڈ کمپنی میں ملازم تھا۔ ہفتے کی شام کو جب وہ گھر کے قریب گلی کے کونے پر پہنچا تو گولی لگنے سے زخمی ہوگیا لیکن بروقت اسپتال نہ لے جانے کی وجہ سے اس کا انتقال ہوگیا۔

چھوٹی بیٹی صرف 3 ماہ کی ہے

محلے والوں کے مطابق واصف ریاض 2 بچوں کا باپ تھا جس میں ایک بیٹا ڈھائی سال کا اور ایک بیٹی صرف 3 ماہ کی تھی۔ اس کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی اور واصف پانچ وقت کا نمازی تھا۔ تحقیقات کے دوران واصف کے خلاف کوئی کرمنل ریکارڈ نہیں مل سکا ہے جب کہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ہمیں انصاف چاہئیے

مرحوم واصف کے بھائی اور دادی کا مطالبہ ہے کہ انھیں انصاف دیا جائے۔ بے گناہ شہریوں کو قتل کرنے والے لوگوں کو سزا دی جائے۔ واصف کی دادی نے ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ “میرے سب بچے اسی محلے میں پیدا ہوکر جوان ہوگئے کبھی کسی نے کوئی شکایت نہیں کی۔ ہمیں انصاف چاہئیے اگر انصاف ہمیں ملے گا تو میں مان لوں گی کہ میڈیا نے کوئی اچھا کام کیا ہے“


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US