حج اور عمرہ سے متعلق خوشخبری سامنے آگئی، پاکستانیوں کا حج کوٹہ کتنا ہوگا؟

image

کئی بُری خبروں کے بعد ایک اچھی خبر سامنے آ گئی ہے۔ سعودی حکومت کی جانب سے حج اور عمرہ کی ادائیگی سے متعلق اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو حج اور عمرہ سے متعلق خوشخبری دیں گے۔ حج کے خواہش مند افراد اس سال حج کر سکتے ہیں، سعودی حکومت گزشتہ 2 سال کی پابندی کے بعد اب غیر ملکیوں کو بھی حج اور عمرہ کی ادائیگی کی اجازت دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

2020 اور 2021 میں سعودی شہریوں کو ہی حج کی اجازت دی گئی، جبکہ اگلے سال توقع کی جا رہی ہے کہ 60 لاکھ مسلمان حج کے فرائض انجام دے سکیں گے، جس میں سے 60 ہزار سعودی شہری اور وہاں مقیم اووسیز ہوں گے۔ پاکستان کو اس سال ایک لاکھ کا حج کوٹہ ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US