میں چاہتی تھی کہ میری شادی مجھ سے زیادہ مشہور آدمی سے ہو۔۔ شادی کن چیزوں سے کامیاب ہوتی ہے؟ جانیے جویریہ اور سعود سے ان کی خوشگوار زندگی کے چند راز

image

ایک خوشگوار شادی شدہ زندگی کا خواب ہر انسان دیکھتا ہے چاہے وہ مرد ہو یا عورت۔ کوئی نہیں چاہتا کہ زندگی کے کسی بھی موڑ پر اس کی شادی ٹوٹے لیکن حالات کے سبب یہ وقت بھی آجاتا ہے اور کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جن کی خوشگوار شادی شدہ زندگی دیکھ کر لوگ رشک کرتے ہیں۔ ایسا ہی ایک جوڑا جویریہ اور سعود ہیں جنھوں نے وئس آف امریکہ کے انٹرویو میں اپنی شادی شدہ زندگی کے کچھ راز بتائے۔

جویریہ نے بتایا کہ ان کی خواہش تھی کہ ان کی شادی کسی بہت مشہور آدمی سے ہو اور وہ اپنے شوہر کے نام سے جانی جائیں کیونکہ پاکستانی معاشرے میں مردوں کی انا یہ بات گوارا نہیں کرتی کہ ان کی بیوی ان سے زیادہ شہرت یافتہ ہو اور چونکہ جویریہ خود ٹی وی اداکارہ تھیں اس لئے انھیں خود سے بھی زیادہ مشہور شخص کی تلاش تھی۔

شادی شدہ زندگی میں آنے والے اتار چڑھاؤ کے بارے میں بات کرتے ہوئے سعود کا کہنا تھا کہ میاں بیوی کے رشتے میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں ایسے وقت میں انا کو بیچ میں نہیں لانا چاہئیے۔ اگر شوہر ہمیشہ مرد ہونے کے زعم میں اکڑ دکھائے گا تو عورت آخر کار تھک جائے گی اسی طرح عورت بھی اکثر درگزر سے کام لے۔

انھوں نے بتایا کہ شروع میں جویریہ مجھے سمجھنے کی کوشش کرتی تھی اور ایک سال تک اس نے مجھے سمجھا اور برداشت کیا اس کے بعد اب گھر میں اس کی حکومت ہے۔

وائس آف امریکہ کی اس ویڈیو میں شادی شدہ زندگی کے بارے میں بہت سے سوالوں پر بات کی گئی جن کے جواب مختلف جوڑوں نے دیے۔ شادی کے لئے لڑکا یا لڑکی میں کیا دیکھنا چاہئیے اس سوال کے جواب میں لوگوں کا کہنا تھا کہ اچھی سیرت کو ذہن میں رکھنا چاہئیے اور اپنی خواہشات کو بھی ترجیح دینی چاہیے اس کے علاوہ عزت اور احترام وہ چیزیں ہیں جو شادی کو کامیاب بنانے کے لئے اہم جز ہیں


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US