میری شکل میں اللہ نے نواز شریف کو اچھا داماد دیا ۔۔ بیٹے جنید صفدر کی شادی کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کیپٹن صفدر اپنی تعریفیں کر گئے

image

کیپٹن (ر) صفدر نے لاہور میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے تو بیٹے جنید صفدر کے حوالے سے کیے گئے سوالات کے انتہائی دلچسپ جوابات دیے۔

جیسا کہ صحافی نے سوال پوچھا کہ آپ نے عائشہ سیف کو شادی کے تحفے میں کیا دیا جس پر انہوں نے کہا کہ میں نے بہو کو بس تندرستی اور صحت کی دعائیں دیں ہیں اور میری دعا ہے کہ جیسے اللہ نے میرے بیٹے کو اچھی بیوی دی ہے۔

ویسے ہی سب کو دے اور سب کی بیٹیوں کو اچھے داماد دے جس طرح اللہ نے میری شکل میں نواز شریف کو دیا۔ یہی نہیں ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر میں شادی میں گانا گاتا تو ہو سکتا ہے.

ساری شادی کا مزہ خراب ہو جاتا، 30 سال سے اپنی شادی کے گیت گا رہا ہوں اور اب اگلے 5 سال بیٹے کی شادی کے گیت سناؤں گا۔

مزید یہ کہ جنید صفدر سے ایک اور سوال یہ ہوا کہ کیا جنید صفدر سیاست میں آئیں گے ؟ تو انہوں نے کہا کہ جس طرح وکیل کا بیٹا وکیل اور ڈاکٹر کا بیٹا ڈاکٹر بالکل اسی طرح سیساست دان کا بیٹا سیاست میں ضرور آئے گا۔

اب آخر میں صحافی نے حیرت سے پوچھا کہ اب لوگ پوچھ رہے کہ جنید کے والد کچھ نہیں کرتے، اور انکی والدہ مریم نواز کی کوئی پراپرٹی بھی نہیں تو شادی پر یہ اخراجات کیسے کیے گئے؟

اس سخت سوال کا بھی انہوں نے نہایت خوبصورت انداز میں جواب دیا اور کہا کہ ہزار دفعہ کہہ چکا ہوں کہ ہم صوفیا کی اولاد ہیں، پیروں فقیروں کی اولاد ہیں، ہمارے گھر روز ایسا لنگرہوتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts