کسی کا سر غائب تو کسی کا دھڑ ۔۔ وہ 5 تصاویر جنہوں نے دنیا بھر میں لوگوں کی خاص توجہ حاصل کی اور وائرل ہوگئیں

image

ہم کبھی کبھی جب اپنے گھر کی کھڑکی سے باہر آسمان کی جانب دیکھتے ہیں تو ہمیں بادلوں میں کسی جانور یا انسان سے مشابہت رکھنے والی چیزیں دکھائی دیتی ہیں۔اس کے علاوہ بجلی کا ساکٹ بھی ہمیں کبھی کبھی مسکراہٹ دکھا سکتا ہے۔

دراصل اس چیز کو پیریڈولیا ( pareidolia) کہا جاتا ہے، یعنی گھروں میں موجود چیزوں میں کسی شکل کا ظاہر ہونا۔ کبھی کبھار ایسی تصویروں کو دوبارہ دیکھنے کی ضرورت بھی پڑ جاتی ہے۔ کیونکہ وہ ایک بار میں سمجھ نہیں آتیں۔

انٹرنیٹ پر ایسی تصاویر کی بھرمار ہے اور لوگ ان تصویروں پر تبصرہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ آیئے آج آپ کو ایسی چند تصویروں کی جھلک دکھاتے ہیں۔

1- لڑکا کنکریٹ کے اندر دھنس گیا؟

اوپر موجود تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکے آدھا حصہ زمین کے اندر دھنس گیا ہے۔ بظاہر تو ایسا حقیقت میں ممکن نہیں لیکن تصویر نے دیکھنے والوں کو سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔

2- کسی بھوت کا سایہ؟

اگر ایسا آپ کے ساتھ ہو کہ آپ کہیں جا رہے ہوں اور کسی چیز کا سایہ انسانی شکل میں آپ کو نظر آجائے تو آپ کیا کریں گے؟ ہوسکتا ہے آپ ڈر کر بھاگ جائیں یا قریب جا کر دیکھیں۔ اس تصویر نے بھی لوگوں کو خوف میں مبتلا کر دیا لیکن در حقیقت یہ کچرے کے ڈبے پر ایک تھیلا رکھا ہوا ہے جس سے ایک آدمی کا سانہ ظاہر ہو رہا ہے۔

3- بلی پیکٹ کے پیچھے مگر چہرہ کس بلی کا؟

بلی تو چھپ گئی اپنے کھانے کے پیکٹ کے پیچھے اور جو چہرہ اس پیکٹ پر بنا ہوا ہے دیکھنے والوں کو اس تصویر نے حیرانی میں مبتلا کر دیا ہے۔

4- بنا سر کا آدمی

کسی نے موقع دیکھ کر اس آدمی کی فوٹو کینچی ہے۔ جس طرح سے یہ آدمی کھڑا ہے یوں محسوس ہوتا ہے کہ اس کا سر غائب ہے۔

5- ڈولفن کی شکل کا جہاز

بیلوگا طیارہ بالکل بیلوگا جیسا لگتا ہے۔ اگر اچانک یہ جہاز کسی کو نظر آجائے تو وہ بھی یہی سمجھے گا کہ ڈولفن ہوا میں اُڑ رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US