کراچی میں محمودآباد کے علاقے میں دھماکے سے 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ آج نیوز کے مطابق یہ دھماکہ نالے میں گیس بھرنے کی وجہ سے ہوا ہے جس میں ابتدائی رپورٹ کے مطابق 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔
واضح رہے کہ چند دن پہلے کراچی کے علاقے شیرشاہ میں نالے میں گیس بھرنے کی وجہ سے ایک بار پہلے بھی دھماکہ ہوچکا ہے جس کی وجہ سے نجی بینک کی عمارت تباہ ہونے کے علاوہ کئی افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔