دو ماہ بعد شادی ہونی تھی۔۔۔ پولیس اہلکار کی گولی لگنے سے کراچی کے بے قصور نوجوان کی ایک ٹانگ ضائع ہوگئی

image

پولیو کی ویکسین سے انکار پر پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے کراچی کے نوجوان کی ٹانگ ضائع ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق نیو کراچی کے رہائشی نوجوان نے جب بچے کو پولیو کی ویکسین لگوانے سے انکار کیا تو اے ڈی سی کے حکم پر پولیس اہلکار نے، نوجوان عقیل احمد کی ٹانگ پر گولی چلا دی۔ تاہم فوری طور پر طبی امداد نہ ملنے پر نوجوان کی ایک ٹانگ ضائع ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ 15 دسمبر کو پیش آیا، جہاں پولیو ٹیم، نوجوان عقیل کے گھر آئی تو اس نے ٹیم کو یہ کہہ کر بچے کو ویکسین لگونے سے انکار کردیا تھا کہ بچے کو دو دن قبل ہی پولیو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ جبکہ نوجوان نے ٹیم کو بتایا کہ بچے کو بیماری کے باعث ڈاکٹرز نے کسی بھی قسم کی ادویات استعمال کرنے سے بھی منع کر رکھا تھا۔

بعدازاں اے ڈی سی اور نوجوان کے درمیان تلخ کالامی پر اے ڈی سی نے پولیس اہلکار کو نوجوان پر گولی چلانے کو حکم دیا تھا، جس پر نوجوان زخمی ہوگیا۔

دوسری جانب نوجوان عقیل احمد کا کہنا ہے کہ مجھے پہلے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا، جس کے بعد ڈاکٹروں نے مجھے سول اسپتال منتقل کیا، جہاں مجھے طبی امداد دی گئی تھی۔ عقیل نے بتایا کہ تاخیر سے اسپتال منتقل کرنے پر اسکی ایک ٹانگ ضائع ہوگئی ہے۔

جبکہ نوجوان کی فیملی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکار انہیں دھمکیاں دے رہے ہیں۔ مزید کہا کہ ہمیں پولیس اہلکار کہتے ہیں، اگر آپ نے اس واقعے کے بارے میں کسی سے ذکر کیا تو آپ کے دوسرے بچے کے ساتھ بھی وہی سلوک کیا جائے گا۔

تاہم فیملی کی جانب سے اعلیٰ حکام سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان عقیل احمد کی دو ماہ شادی ہونی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US