پتھری کی جگہ گردہ ہی نکال لیا ۔۔ کوئٹہ کے نجی اسپتال نے مریض کا گردہ ہی بیچ ڈالا

image

ایسی کئی خبریں سننے کو ملتی ہیں جس میں ڈاکٹر کی بے دھیانی نقصان کا باعث بن جاتی ہے، ایسے واقعات ہمارے سامنے ہیں جب ڈاکٹر مریض کے پیٹ میں ہی تولیہ چھوڑ آئے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی افسوس ناک واقعہ سے متعلق بتائیں گے۔

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے عمران مسیح ایک سرکاری ملازم ہیں۔ عمران مسیح بلوچستان اسمبلی کے درجہ چہارم کے سوئیپر ہیں۔ عمران مسیح کے گردے میں پتھری تھی، جس کے باعث انہیں کوئٹہ کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج متوقع تھا۔

ائیرپورٹ کے قریب واقع نجی اسپتال میں عمران مسیح علاج معالجہ کرا رہے تھے، اسپتال انتظامیہ اپنے خرچے پر عمران کا ڈائیلاسز کرتی رہی، انہیں لے جانے اور لانے میں بھی مدد کرتی رہی۔ لیکن ان کی طبیعت بتدریج خراب ہوتی رہی جس پر انہیں کراچی لایا گیا۔

کراچی پہنچ کر انکشاف ہوا کہ عمران مسیح کا ایک گردہ پہلے سے ہی نکال لیا گیا ہے جبکہ دوسرا گردہ بھی کام نہیں کر رہا ہے۔

بلوچستان اسمبلی ایمپلائیز یونین کی جانب سے پولیس سے رابطہ کیا گیا ہے مگر ایف آئی آر تاحال درج نہ کی جا سکی ہے۔ جس پر یونین کی جانب سے دھمکی دی گئی ہے کہ اگر اسپتال کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کی گئی تو احتجاج کریں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US