درد کم کرنے والی یہ عام گولی جگر کو ناکارہ بھی بنا سکتی ہے۔۔ یہ دوا کتنی خطرناک ہے اور اس کے نقصانات سے کس طرح بچا جاسکتا ہے؟ جانیں ماہرین کی رائے

image

ہلکا پھلکا درد ہو یا بخار لوگوں میں اپنی تکلیف دور کرنے کے لے پیراسیٹامول کا استعمال بہت عام ہے۔ یہ دوا میڈیکل اسٹور پر بغیر ڈاکٹر کے نسخے کے بھی مل جاتی ہے۔ لیکن حالیہ تحقیق میں پیراسیٹامول کے ایسے سنگین نقصانات سامنے آئے ہیں جس نے لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ آپ بھی ضرور جانیں اور احتیاط کے ساتھ دوا کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

یہ گولی اعصابی نظام کو مطاثر کرسکتی ہے

اس دوا کے نقصانات کو سمجھنے کے لئے ضروری ہے کہ پہلے یہ سمجھا جائے کہ یہ گولی کام کیسے کرتی ہے اور کس طرح درد کو کم کرتی ہے۔ ماہرین کے مطابق پیراسیٹامول انسان کے حرام مغز میں داخل ہوکر درد کو کم کرتی ہے جس سے اعصابی نظام متاثر ہوتا ہے۔

انسانی شعور پر حملہ آور

اوہائیو یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق پیراسیٹامول انسانی شعور کو بھی متاثر کرسکتی ہے۔

جگر کو ناکارہ بنا سکتی ہے

جرمنی سے تعلق رکھنے والے گیرہارڈ میولر شویفے کا کہنا ہے کہ پیراسیٹا مول سے جگر فالتو اور زہریلے مادے جسم سے نکالنے کے قابل نہیں رہتا اور جگر میں سوزش کا عمل ہوتا ہے۔ یہ عمل اتنا زیادہ خطرناک ہے کہ جگر کو مکمل طور پر ناکارہ کرنے کے علاوہ انسان کو موت کے منہ میں بھی لے جاسکتا ہے۔

دوا ہمیشہ ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کریں

جیسا کہ یہ بات واضح ہے کہ تمام تر خطرات کے باوجود پیراسیٹامول کی بنیادی حیثیت ایک دوا کی ہے جو معالج بہت سی بیماریوں میں تجویز کرتے ہیں اس لئے یہ ضروری ہے کہ یہ دوا صرف اسی وقت لی جائے جب اسے ڈاکٹر خود تجویز کریں۔ خود سے کسی بھی دوا کا عادی ہونا خطرناک ہے کیونکہ ہم دوا کے ساتھ کی جانے والی احتیاط سے مکمل طور پر واقف نہیں ہوتے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US