کراچی میں ویسے تو سردی کا موسم بہت تھوڑے دنوں کے لئے آتا ہے لیکن کراچی والے اس تھوڑے سے عرصے کے لئےبھی کاف پرجوش ہوجاتے ہیں۔ اس وقت بھی محکمہ موسمیات کی کی گئی پیشن گوئی کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے شہر میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بوندا باندی کا امکان ہے۔
اس وقت کراچی کا موسم ابر آلود ہے اور ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں۔ کراچی کا درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جس میں نمی کا تناسب 32 فیصد ہے۔