کسی کی زندگی بدل گئی تو کوئی خود پھنس گیا ۔۔ 2021 میں ہونے والے مشہور اور دلچسپ واقعات

image

2021 کا سال کئی طرح سے اچھا اور بُرا گزرا ہے، کسی کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تو کسی کو اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو چند ایسے ہی لوگوں کے بارے میں بتائیں گے۔

عائشہ اکرام:

عائشہ اکرام ٹک ٹاکر ہیں مگر ٹک ٹاک پر بہت جلد ہی شہرت حاصل کرنے کے چکر میں مینار پاکستان پر ایک جال بنا، جس میں ان کے دوست رینبو بھی شامل ہوئے۔ پلان کچھ یوں تھا کہ لوگوں کو اکھٹا کرنا تھا اور پھر بدنظمی کی صورت میں ہمدردیاں سمیٹ کر مشہور ہونا تھا۔

مگر پیسوں کی لالچ نے رینبو کو سب کچھ بولنے پر مجبور کر دیا۔ اس طرح عائشہ اکرام 2021 میں ہی مشہور ہونے کے بجائے بُری طرح بدنام ہوئیں۔

ٹک ٹاکر بیوی اور شوہر:

ٹک ٹاک پر ایک جوڑا بھی مشہور ہے جو کہ اپنے مزاحیہ ویڈیوز کی وجہ سے سب کو ہنساتا تھا، مگر پتہ نہیں اُس موقع پر اس جوڑے کو کیا سوجھی، جو اہلیہ نے شوہر کے انتقال کی جھوٹی خبر ٹک ٹاک پر جاری کر دی، ویڈیو میں خود بھی وہ روتی ہوئی اور اطلاع دیتے ہوئے دکھائی دے رہی تھیں۔

بعدازاں بھانڈا پھوٹنے پر انکشاف ہوا کہ یہ سب شہرت حاصل کرنے کا ایک طریقہ تھا۔ اسطرح جوڑا مشہور ہونے کے بجائے عوام میں بدنام ہو گیا۔

دنا نیر مبین:

سوشل میڈیا پر ایک لڑکی ایسی بھی مشہور ہوئی جو کہ اپنے ممی ڈیڈی انداز کی وجہ سے چرچہ میں رہی۔ دنا نیز مبین پارٹی گرل کے نام سے یاد کی جاتی ہیں۔ کیونکہ وہ مری میں گھومنے کی غرض سے گئی تھیں جہاں ایک سڑک پر وہ سیلفی ویڈیو بنا رہی تھیں۔

اب دنا نیر کافی مشہور ہو چکی ہیں اور صنف آہن نامی ڈرامہ میں بھی جلوہ افراز ہوئی ہیں۔

نعمان نیاز:

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے موقع پر سرکاری ٹی وی پر شیعب اختر اور نعمان نیاز کی تکرار بھی اس سال کا گرما گرم موضوع تھا۔ جہاں ایک نیا نام نعمان نیاز کی صورت میں عوام میں مقبول ہوا، نعمان نیاز کو شعیب اختر سے بدتمیزی کرنے پر سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا مگر شعیب اختر اور نعمان کے درمیان معاملات سیٹل ہو گئے تھے۔

نعمان نیاز کے لیے یہ سال کافی بھاری تھا، کیونکہ پی ٹی وی نے بھی انہیں نوکری سے برخاست کر دیا تھا۔

جنید صفدر:

جنید صفدر بھی 2021 میں چرچہ میں رہنے والی شخصیات میں شامل ہیں، لیکن اپنی شادی کی وجہ سے۔

ان کے مقبولیت کی وجہ سے اب انہیں یہ فیصلہ کرنے میں آسانی ہوگی کہ انہیں سیاست میں آنا چاہیے یا نہیں۔

صارم اختر:

صارم اختر کو اکثر سوشل میڈیا صارفین میمز کی وجہ سے جانتے ہیں، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے درمیان ہونے والے میچ میں ان کا ردعمل کچھ اس طرح تھا، سب کو بھا گیا۔

صارم ویسے تو ملٹی نیشنل کمپنی میں بطور مینیجر ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں مگر ان کے غصہ والے انداز کی وجہ سے انہیں بے حد مقبولیت ملی ہے، بھارتی، پاکستانی، اور عالمی میڈیا میں انہیں خاص جگہ دی گئی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US