عام طور پر ہم سمجھتے ہیں کہ ڈاکٹر کا کام صرف دوائی دینا اور علاج معالجہ کرنا ہے، مگر ذہنی صورتحال کے حوالے سے جب ڈاکٹر کوشش کرتا ہے تو اسے معیوب سمجھا جاتا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی ڈاکٹر کے بارے میں بتائیں گے جو کہ ڈانس کر کے اپنے مریضوں کو خوش کرتا ہے۔
ساہیوال سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر غضنفر بخاری اپنے مریضوں کو ان کی ذہنی صورتحال کے مطابق ہی علاج کرتے ہیں۔ ان کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی جس میں وہ ڈانس کر رہے تھے اور کرسی پر بیٹھا شخص ڈھول اور گانا گا رہا تھا۔
دراصل وہ شخص ڈاکٹر غضنفر کا مریض ہے جو کہ اپنی فرمائش پر ایک گانا تیار کر کے لایا تھا اور انہیں سنانا چاہ رہا تھا۔ ڈاکٹر غضنفر بتاتے ہیں کہ چند دن پہلے مریض آئے تھے میں نے ان کا علاج کر دیا تھا وہ پھر دوبارہ میرے پاس آئے اور اس بار گانا لکھ کر لائے تھے۔
مریض کی بے پناہ محبت اور احساسات نے ڈاکٹر کا دل بھی پگھلا دیا اور ڈاکٹر نے بھی بطور جواب ان کے گانے پر ناچنا شروع کر دیا تاکہ مریض کو اچھا محسوس ہوسکے۔
میں ان کے گانے پر ناچ رہا تھا، جبکہ مریض کے چہرے پر خوشی عیاں تھی، ساتھ بیٹھی خاتون بھی خوشی سے ڈھول بجا رہی تھی۔جبکہ ڈاکٹر صاحب تو مکمل طور پر مریض کی خوشی میں شامل تھے۔
مگر ان کی یہ خوشی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے برداشت نہیں ہوئی اور منفی باتیں کرنا شروع کر دی جس پر ڈاکٹر غضنفر نے کہا کہ پہلے آپ پوری ویڈیو دیکھیں پھر کوئی تبصرہ کریں۔ وہ کہتے ہیں کہ مریض کی ذہنی صورتحال بھی بہت ضروری ہے یہی وجہ تھی کہ میں ان کی خوشی میں شامل تھا۔