شادیوں میں سہرا گاتے ہیں اور تحفہ بھی دیتے ہیں ۔۔ سرائیکی سہرے میں دلہے کو کیا دعائیں دی جاتی ہیں؟ دیکھیے

image

پاکستان میں مختلف قسم کے گانے اور سہرے گائے جاتے ہیں، جو کہ خوشی کے مواقع پر سب کو خوش کردیتے ہیں۔

لیکن ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو سرائیکی سہرے کے بارے میں بتائیں گے جس میں دلہے کے لیے ایک سہرا باقاعدہ طور پر لکھا جاتا ہے۔

جنوبی پنجاب میں سرائیکی قوم سہرے کو کافی اہمیت دیتی ہے۔ بی بی سی سے بات چیت کرتے ہوئے مقامی گلوکارہ ثوبیہ ملک کہتی ہیں کہ روایتی طور پر تو ڈھول، شہنائی ہی گانوں کا حصہ ہوتی ہے، لیکن پروڈیوسر نے کہا تھا کہ یہ کچھ مختلف ہوگا۔

اسی لیے اس میں ڈھولک، تبلہ، آریٹ سمیت کئی چیزوں کو استعمال کیا گیا ہے۔ ثوبیہ کہتی ہیں کہ جب اتنے سارے انسٹرومنٹس ایک ساتھ ہوتے ہیں تو انسان میں جوش و ولولہ زیادہ پیدا ہوتا ہے۔

سرائیکی سرہا دراصل ہر گھر میں شادی بیاہ کی تقریبات میں سرائیکی قوم گاتی ہے، اس سہرے کے لیے گھر کے تمام فراد گھل مل کر ایک جگہ بیٹھتے ہیں اور گاتے ہیں۔ ایک اورمقامی گلوکار اللہ بخس ہمراہی کہتے ہیں کہ لوگ مجھے گلوکاری کے لیے بلاتے ہیں، شادی بیاہ میں سہرا گاتا ہوں، اور اسی سے چند پیسے مل جاتے ہیں۔

سہرا دراصل گانے سے اس طرح مختلف ہو سکتا ہے کہ اس میں دلہے کی تعریف اور اس کی نئی زندگی کے لیے دعائیں شامل ہوتی ہیں۔

اللہ بخش کا کہنا ہے کہ اب سہرے کا رواج کم ہوتا جا رہا ہے، دکاندار مجھ سے فرمائش کرتے ہیں کہ کوئی سہرا یا گانا سنا دو، تو میں انہیں سنا دیتا ہوں۔

یہ سہرا مہندی بیاہ، کی تقریبات میں تو سنایا جاتا ہی ہے مگر اس سہرے کی اہمیت اس لیے بھی ہے کہ اسے تحفے میں بھی دیا جاتا ہے، اس تحفے میں سہرا لکھا ہوتا ہے، جبکہ دلہے کی تصویر ساتھ موجود ہوتی ہے۔ اس تصویر کے تحفے کو سرائیکی قوم میں بہت اہمیت حاصل ہے۔ لوگ سہروں میں باقاعدہ اپنا نام بھی شامل کر واتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US