قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کی والدہ رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئیں۔
شعیب اختر کی والدہ کو طبیعت خرابی پراسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔
سابق کرکٹر کی جانب سے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر اور فیسبک پر اپنی والدہ کی وفات کے بارے میں بتایا گیا۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر نے ٹوئٹ جاری کرتے ہوئے والدہ کے انتقال اور ان کی تدفین سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا۔
شعیب اختر نے شئیر کردہ ٹوئٹ میں لکھا کہ میری والدہ محترمہ رضائے الٰہی سے
وفات پاگئی ہیں، والدہ کی نماز جنازہ H-8 میں آج بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔