مجھ جیسی بُری ساس سے سامنا ہوگا ۔۔ بھارتی وزیر سمرتی ایرانی نے داماد کو دھمکی دے دی

image

وزراء اکثر دھمکیاں دیتے ہوئے ہی نظر آتے ہیں، چاہے مخالف پارٹی کو یا پھردشمن ملک کو، لیکن ایک وزیر ایسی بھی ہیں جو کہ اپنے ہی داماد کو دھمکی دے رہی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو سمرتی ایرانی سے متعلق بتائیں گے۔

دراصل ہوا کچھ یوں کہ سمرتی ایرانی کی بیٹی شنیلے ایرانی نے اپنے دوست سے منگنی کر لی ہے۔

خبر میڈیا کی نظروں سے بھی گزری اور سابقہ اداکارہ اور وزیر سمرتی ایرانی کے چاہنے والوں نے مبارک باد بھی دی۔ لیکن سمرتی ایرانی اس وقت چرچہ میں آگئیں جب انہوں نے داماد کو مزاق مزاق میں وارننگ بھی دے ڈالی۔

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سمرتی ایرانی نے لکھا کہ یہ پوسٹ اس شخص کیلئے ہے جس نے ہمارا دل جیت لیا ہے اور ہم اسے پاگل فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

انہوں نے داماد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فیملی میں ایک اور پاگل شخص سے ملاقات ہوگی جو کہ سسر ہیں اور اتنا ہی نہیں مجھ جیسی بری ساس (یہ آفیشلی دھمکی ہے) سے بھی سامنا کرنا ہوگا۔

سمرتی ایرانی کے اس پوسٹ نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US