کراچی کے مختلف علاقوں میں گرچ چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جبکہ آج محمکہ موسمیات نے سندھ کے ساحلی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ صبح سویرے سے شروع ہوگیا تھا، جو کہ اب تک جاری ہے۔
جبکہ کراچی علاقے کورنگی، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، گلشن اقبال سمیت مختلف حصوں میں بارش ہورہی ہے۔
دوسری جانب کراچی شہر کا درجہِ حرارت کم سے کم 16 سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 24 سینٹی گریڈ جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے بارش کا یہ سلسلہ دن بھر جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔