موٹر سائیکل چلاتے وقت کمبل نکال لیں ۔۔ شہری سردی سے بچنے کے لیے کیا کر رہے ہیں؟ دیکھیں کچھ مزاحیہ تصاویر

image

موسم سرما کی پہلی بارش نے کراچی والوں کو ٹھنڈا کر دیا ہے، سردی ویسے تو پورے ملک ہی میں چھائی ہوئی ہے مگر کچھ منچلے ایسے بھی ہوتے ہیں جو کہ سخت سردی سے بچنے کے لیے نت نئے انداز اپناتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو بتائیں گے کہ سردی سے بچنے کے لیے لوگ کیا طریقہ کار اپنا رہے ہیں۔

اس ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے یہ شخص جسم پر پانی بھی ڈال رہا ہے اور ساتھ رکھی آگ پر ہاتھوں کر گرم کر رہا ہے تاکہ سردی کی شدت زیادہ محسوس نہ ہو۔

سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہے جس میں نوجوان رات کے وقت بائیک پر سوار ہے جبکہ اس شخص نے رات کے اندھیرے میں جیکٹ پہننے کے بجائے کمبل اوڑھا ہوا ہے۔

ویسے تو پاکستانی منفرد انداز اور سوچ کی وجہ سے جانے جاتے ہیں لیکن اس نرالے انداز نے لوگوں کو ایک نیا آیڈیا ضرور دیا ہے جس سے اب بیشتر لوگ مجبوری میں ہی سہی، لیکن کمبل کو بھی موٹر سائیکل چلاتے ہوئے اوڑھ سکتے ہیں۔

عین ممکن ہے کہ یہ شخص بھول گیا ہو، کہ مجھے جیکٹ اوڑھنا ہے یا ہو سکتا ہے کہ اس کے پاس جیکٹ ہو ہی نا، یا یہ بھی ممکن ہے کہ ایک نیا ٹرینڈ متعارف کرانا چاہ رہا ہو۔

خیر جو بھی ہو، اس شخص کے اس انداز نے سب کے دل ضرور جیت لیے ہیں، اگرچہ یہ تصویر 2020 کی ہے مگر آیڈیا اب بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

جبکہ ایک اور تصویر میں ایک شخص گھر میں موجود ہے اور ہیلمٹ پہن کر کمبل اوڑھ کر سونے کی تیاری کر رہا ہے، ایسا معلوم ہو رہا ہے جیسے کہ وہ خواب میں بھی جنگ کی تیاری کر رہا ہو۔ یہ نت نئے انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US